عطا تارڑ

عطاء تارڑ نے شہزاد اکبر کو قومی مجرم قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو قومی مجرم قرار دے دیا۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں۔ یاد رہے کہ مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطا ء تارڑ نے شہزاد اکبر استعفے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا، کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل میں مزید کہا کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل عطاء اللہ تارڑ نے یہ بات کی تھی کہ شہزاد اکبر کی نوکری جانے والی ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب تھے تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا مشیر بھی بنا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے