قائداعظم

بابائے قوم کا 146واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا

اسلام آباد (پاک صحافت) بانی پاکستان، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے قائداعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم و فراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریزوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندوں کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔ قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے خواب اور مسلمانوں کی خواہش پاکستان کو عملی طور پر قائم کرنے کے محض ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948 کو 71 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے