قرضہ اسکیم

نوجوانوں کیلئے بلاسود، کم مارک اپ پر وزیراعظم قرضہ سکیم بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ سکیم کے دوبارہ اجرا کا اعلان کردیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7 فیصد تک) پر زیادہ سے زیادہ 9 سال کی مدت کے لیے دیئے جائیں گے، پروسیسنگ کی مدت 45 یوم سے تجاوز نہیں کرے گی، ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے وہ تمام شہری اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور جن کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہے، آئی ٹی اور ای کامرس سے متعلق کاروبار کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18 برس ہوگی جبکہ کم سے کم مطلوبہ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے