اپوزیشن کی منطق سمجھ سے باہر، جیتنے پر الیکشن شفاف اور ہارنے پردھاندلی کا شو

اپوزیشن کی منطق سمجھ سے باہر، جیتنے پر الیکشن شفاف اور ہارنے پردھاندلی کا شور: فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منطق سمجھ میں نہیں آتی ان کے نخرے تو دیکھیں جہاں یہ جیت جائیں وہاں الیکشن شفاف ، جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور کردیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسے انتخابات ہوئے ہیں جن میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ، ورنہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جیسے ضمنی الیکشن کرواتی تھیں لوگ کہتے تھے الیکشن تو رسمی ہی ہیں جیتنا تو حکومت نے ہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کے خاتمے تک لانگ مارچ جاری رکھیں گے، پی ڈی ایم کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب بھی اپوزیشن کے نخرے دیکھیں کہ جہاں جیت جائیں وہاں الیکشن شفاف تھے لیکن جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور کردیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو ڈسکہ کا معرکہ سر کرنے کی مبارک باد ، الیکشن کمیشن فوری طور پر نتیجے کا اعلان کرے ، کے کارکنان کے صبر کو نہ آزمایا جائے احترام قانون کا ہو گا نون کا نہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا غیر حتمی سرکاری نتیجہ روک لیا جب کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے فتح کے دعوے کررہے ہیں ، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے نشست این اے 75 پر ضمنی انتخاب ہوا تھا۔

حلقے میں تحریک انصاف کے علی اسجد خان اور ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا ، 20 پولنگ اسیٹشنز کا عملہ نتائج کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے پاس نہیں پہنچ سکا تھا جس کی وجہ سے رات گئے تک مکمل نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار کو اپنے مدمقابل پر معمولی برتری حاصل تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کئے ، جب کہ ریٹرننگ افسر نے اب حلقے کا غیر سرکاری حتمی نتیجہ روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے