مصطفی الکاظمی

مصطفی الکاظمی، ہمیں امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں ہے

بغداد {پاک صحافت} عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا مقصد بھی بغداد اور واشنگٹن کے مابین روابط پر نظر ثانی کرنا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے داعش کو شکست دی اور اب ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2003 کے بعد اس ملک میں المناک صورتحال نے جنم لیا جس میں فرقہ وارانہ فسادات ، عوام کے مابین عدم مساوات اور غیر مساوی تقسیم کی کوشش جس کی وجہ سے خانہ جنگی ہوئی اور نتیجے میں عراقی بے گھر ہوئے اور مارے گئے جبکہ باقی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور ملک کی سیاسی جماعتیں امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں، جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکمران

عراقی وزیر اعظم کی بائڈن سے ملاقات

پاک صحافت عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے امریکہ کے چھ روزہ دورے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے