رانا ثناءاللہ

فوجی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات فوج کو ہی کرنی ہے۔ رانا ثناءاللہ

گوجرانوالہ (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات فوج کو ہی کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ  نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو اپنے جرم کا سامنا کرنا ہوگا، الیکشن لڑانے کے لیے کسی کا جرم معاف نہیں کیا جاسکتا۔ نواز شریف انتقام پر یقین نہیں رکھتے، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر ملک کی خاطر فتنے کے ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کی، بلاول بھٹو نے اٹھ کر شہباز شریف کی تائید کی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین اٹھے اور کہنے لگے میں ساتھ نہیں بیٹھوں گا، تم سب کو جیلوں میں بند کروں گا۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، نوازشریف قوم سے خطاب میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کا استقبال ویسا ہوا جیسا ہم چاہتے ہیں تو ترقی کا سفر ٹھیک سے آگے بڑھے گا، جب تک کارکنان ذاتی طور پر ذمہ داری نہیں لیں گے اس وقت تک بات نہیں بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے