جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا جڑانوالہ میں کمیونٹی سینٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خان نے جڑانوالہ میں کمیونٹی سینٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ اعلان عیسٰی نگر کے دورے کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جانگیر ترین نے عیسیٰ نگری میں چرچ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے مسیحی برادری کے ساتھ پیش آئے سانحے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ عیسی نگر کے دورے کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جہانگیر ترین نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت افسوس ہوا، کمیونٹی سینٹر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو کام کیا بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے