راجہ پرویز اشرف

ستائیس فروری کا لانگ مارچ تاریخی ہوگا ، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ستائیس فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ستائیس فروری کا لانگ مارچ تاریخی ہوگا، اس حکومت نے سبز باغ دکھائے تھے، عوام آج مایوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے جاری بیان میں کہا کہ لک سے سفید پوش طبقہ ختم ہوتا جارہا ہے، کاشتکار کے حالات انتہائی ابتر ہوچکے ہیں ، کھاد کا موسم گزر گیا ہے اور کسانوں کو ابھی تک کھاد نہیں ملی ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، معیشت ہچکولے کھارہی ہے، اگر سب اچھا ہے تو عوام کیوں شور کررہے ہیں ، اگر ٹریکٹر مارچ میں کسان سڑکوں پر نکلتے ہیں تو کہتے ہیں یہ فضول بات ہے۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے مررہے ہیں اور حکومتی وزراء کہتے ہیں مہنگائی ہے ہی نہیں ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تو وزیر اعظم نے کہا تھا ریٹ بڑھے تو وزیر اعظم چورہوتا ہے۔ آپ تو کہتے تھے سو دن میں سب ٹھیک کردوں گا، آپ تو کہتے تھے کشکول لے کر نہیں جاؤں گا ، ہم عوامی لوگ ہیں، ہماری سیاست عوام کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے