اعظم نذیر تارڑ

عمران کو عارضی ریلیف ملا، سزا اور نااہلی برقرار ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کو عارضی ریلیف قرار یتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عارضی ریلیف ملا ہے،  سزا اور نااہلی اب بھی  برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کو عارضی ریلیف قرار دے دیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مختصر فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم نہیں کرنی چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا بھی اپنی جگہ برقرار ہے اور نا اہلی بھی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مٹھائی کھانے میں جلدبازی نہ کریں، ا بھی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے