شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے مجبوری میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے مجبوری میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، 31 فیصد صارفین کو جزوی سبسڈی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین اس کے زمرے میں نہیں آئیں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھانے پڑے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ معاہدے سے متعلق وزیرِ خزانہ، وزیرِ مملکت مصدق ملک سمیت پوری ٹیم نے بہت محنت کی، معاہدے پر آذربائیجان کے صدر اور پاکستان میں ان کے سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا، پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے