مرتضی وہاب

ہم سب کوشاں ہیں کہ ایسا پاکستان بنا سکیں جس میں ہر شخص کے بنیادی حقوق محفوظ رہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوم آزادی کے موقعے پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد ملا ہے، ہم سب کوشاں ہیں کہ ایسا پاکستان بنا سکیں جس میں ہر شخص کے بنیادی، آئینی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ہم سب ایسا پاکستان بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے جہاں ہماری مائیں، بہنیں محفوظ ہوں اور جس میں ہمارے بزرگوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔ ایسا پاکستان جس میں ہمارے نوجوان نسل کو امید ہو کہ اس کا بہترین مستقبل پاکستان میں ہے۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر مرتضی وہاب کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آیئے 14 اگست پر یہ عہد اور اعادہ کریں کہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم نے اس کے لئے جدوجہد کی تھی۔ خیال رہے کہ مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے