جج نے پی ٹی آئی کے وکلاء کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران نیا موڑ آ گیا۔ خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی جانب سے اعلیٰ عدالت سے انصاف کی درخواست کی گئی ہے۔ خود سے منسوب فیس بک پوسٹیں کمرۂ عدالت میں دکھانے پر جج ہمایوں دلاور نے ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کے لیے لکھ دیا۔

واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے دورانِ سماعت کہا کہ سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کے کاغذات لہرائے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے