صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر پاکستان کو ملکی سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا مسلح افواج اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملاقات میں صدر مملکت نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اعتماد ہےکہ سکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹا کمیٹی کی ملاقات میں دہشتگردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے