آئی ایم ایف سے اچھی خبر آئی ہے جس سے قوم کو ریلیف ملے گا، ظفر مسعود

لاہور (پاک صحافت) صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اچھی خبر آئی ہے جس سے قوم کو ریلیف ملے گا۔ صدر بینک آف پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ظفر مسعود نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پاکستان کو نہیں دنیا بھر کو چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی سبسڈی ختم کی جائیں گی تو کم آمدنی والے افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے