ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے، جس کا وزیرِ اعظم کو کریڈٹ دینا چاہیے، امین ہاشوانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بزنس مین امین ہاشوانی نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے، جس کا وزیرِ اعظم کو کریڈٹ دینا چاہیے۔ آئی ایم ایف کا واضح فارمولا ہے جس پر وہ عمل کرتا ہے، مسئلہ آئی ایم ایف کا نہیں ہمارا ہے، ہم آئی ایم ایف سے پیسے لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے امین ہاشوانی نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا، اگلے 3 سے 6 ماہ میں ڈیفالٹ ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم اس صورتِ حال پر پہنچے کیسے؟ ہم اپنی تھیوریز لگاتے ہیں تو ساری گڑ بڑ ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امین ہاشوانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی سیاسی ترجیحات پر جائے گی تو پھر گڑ بڑ ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سبق مل گیا ہے کہ زیادہ ہوشیاری کر کے نئی تھیوریز نہیں لانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے