سراج الحق

ملک و قوم کو دھوکا دینے والے کسی معافی کے حق دار نہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کو دھوکہ دینے والے کسی معافی کے حق دار نہیں ہے عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں بھرپور شکست دے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ غریبوں کا خون چوس کر محلات میں رہنے والے اللہ تعالیٰ اور قوم کو جواب دہ ہیں۔ سالہا سال سے احتساب کے نام پر قوم سے مذاق ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن اور بیڈگورننس کے ماضی کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب کے چیئرمین کی تعیناتی کرکے آئین و قانون کو بلڈوز کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا، حکومتی عہدیدار استعفے نہیں دیتے، شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔ پنڈورا پیپرز اور پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ امید ہے عدالت عظمیٰ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے