سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، تحریک طالبان کا سرگرم کارکن ہلاک

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کامیاب کاروائی کرتے ہوئے  ملک دشمن دہشتگرد کو ہلاک کردیا،  پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت اشرف اللہ عرف طوفانی کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم کارکن  تھا جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر)  میجر جنرل بانر افتخار نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے