زمین کے قریب سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے زمین کے قریب موجود ایک بلیک ہول دریافت کیا ہے۔ ہمارا نظام شمسی جس کہکشاں میں موجود ہے، اسے ملکی وے کہا جاتا ہے اور اس کے وسط میں پہلے ہی ایک بہت بڑا بلیک ہول دریافت ہو چکا ہے۔

مگر سائنسدانوں کے خیال میں ہماری کہکشاں میں کروڑوں چھوٹے بلیک ہولز بھی ہو سکتے ہیں، مگر ان کو ابھی دریافت نہیں کیا جا سکا اور جو دریافت ہوئے ہیں ان کا حجم ہمارے سورج سے اوسطاً 10 گنا بڑا ہوتا ہے۔ اب یورپین اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے ایک مشن نے سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو زمین سے 1926 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے۔

Gaia نامی مشن نے اس بلیک ہول کو دریافت کیا۔ اس بلیک ہول کا اندازہ سب سے پہلے ای ایس اے کے سائنسدانوں کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے درمیان ہوا تھا۔ انہوں نے Aquila نامی جھرمٹ کے ایک پرانے بڑے ستارے میں ایسی تبدیلیوں کو دیکھا تھا جس سے ایک بڑے بلیک ہول کی موجودگی کا اندازہ ہوا۔ اس بلیک ہول کو Gaia بی ایچ 3 کا نام دیا گیا ہے اور سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ وہ ستارہ اس بلیک ہول کے گرد چکر لگا رہا تھا۔

یہ زمین کے سب سے قریب موجود بلیک ہولز میں دوسرے نمبر پر موجود ہے اور چونکہ اس کے قریب خلائی اجسام موجود نہٰں تو ایکسرے ٹیلی اسکوپس کے لیے اس کی تصویر لینا بھی مشکل ہے۔ ای ایس اے کی ٹیم نے زمین پر موجود ٹیلی اسکوپس کو استعمال کرکے اس نو دریافت شدہ بلیک ہول کے حجم کی تصدیق کی جبکہ اس حوالے سے ابتدائی نتائج بھی ایک مقالے میں جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے