بلاول بھٹو

آئین کے مطابق 90 دن میں عام انتخابات ہونے چاہئیں۔ بلاول بھٹو

بدین (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں عام انتخابات ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلوں کے پابند ہیں، گھر کے معاملوں پر آصف زرداری کی بات کا پابند ہوں۔ پی پی کی سی ای سی میٹنگ میں 90 دن میں الیکشن پر بات ہوئی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے چہروں پر لکھا ہوا ہے کہ وہ مشکل اور تکلیف میں ہیں، معاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے، پاکستان میں جب بھی ضرورت پڑی تو عوام نے قربانی دی، اب عوام کا حق ہے کہ وہ پوچھیں حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش تھی کہ عدم اعتماد کی جگہ الیکشن ہوتے تو ہمارا ساتھ نہ دیتے، نگراں حکومت پر کوئی اعتراض نہیں وہ اپنا کام کریں، کیئر ٹیکرز پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں یہ چیئر ٹیکرز نہ بنیں۔ وعدہ کرتا ہوں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی حکومت ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے ملکی معیشت کی سمت درست کی، عوام دوست حکومت آتی ہے اپنی زمین اور اپنا مکان جیسے منصوبے آتے ہیں، پیپلز پارٹی واحد چوائس ہے، مشکلات کا سامنا کرتے عوام کا خیال رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے