فیصل کریم کنڈی

آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے۔ فیصل کریم کنڈی

مردان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ سے پاس ہونے والے نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق بل پر ہم نے ووٹ نہیں دیا، ہم نے بل کی مزمت کی ہے۔ ضروری ترامیم کروا کر نگراں حکومت کے اختیارات کا بل پاس کروایا گیا، تاثر دیا جارہا ہے نگراں حکومت کو اختیارات کے بل پر ہم نےحمایت کی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بل پر ووٹ نہیں دیا بلکہ اس کی مزمت کی ہے، ہم نے کہا نگراں حکومت کو اختیارات نہیں دیں گے جو منتخب حکومت کو ہوں گے۔ 60 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، جس کے بعد نئی منتخب حکومت آئے اور ملکی معاملات کو آگے لیکر چلے، اگر اتحادی جماعتیں 90 دن میں الیکشن کرانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، 90 لاکھ خواتین بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہی ہیں، بی آئی ایس پی کے مستحق افراد کو 9 ہزار روپے دیےجارہے ہیں، بینظیر بھٹو نے کارکنان اور جمہوریت کے لیے قربانی دی، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہید بینظیر کا خواب پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے