کورکمانڈر

کورکمانڈر پشاور کا خودکش حملے کی جائے وقوعہ کا دورہ

پشاور (پاک صحافت) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے دوآبہ خودکش حملے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سراہا۔ انہوں نے سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے