گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا، حسن شہریار یاسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین نے کہا ہے کہ اگر اِنہیں کبھی کسی نے گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہا تو وہ اداکارہ مہوش حیات سے شادی کر لیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے اور مہوش حیات کے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط اور بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈیزائنر حسن شہریار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ اور مزاحیہ لمحات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ شادی اور کیرئیر کے حوالے سے بھی بات کی۔ اس شو کے دوران اداکار کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر کبھی کوئی اُنہیں گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہے گا تو وہ مہوش حیات سے شادی کریں گے کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ شو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ  انہوں نے نیو یارک سے تعلیم حاصل کی ہے اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ حسن شہریار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نیو یارک سے پیسہ کمانا شروع کیا تھا جہاں وہ سڑک پر فرنچ فرائز فروخت کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے