توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: نیب کی نواز شریف کو بری کرنے کی استدعا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر جعلی بینک اکاؤنٹس و توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کر دی۔ نیب نے نواز شریف کو شاملِ تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 1997ء میں گاڑی اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی تھی، جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008ء میں اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی، نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی۔

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاؤنٹ سے ادا نہیں کی، انہوں نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی۔ رپورٹ میں قومی احتساب بیورو نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے