انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے آج خطاب کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے خطاب میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی کی لہر، افغانستان کی صورتحال اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کونسل آن فارن ریلیشنز فورم سے خطاب میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کیمپ کی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کریں گے، نگراں حکومت کا مینڈیٹ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے