آپریشن

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے جن میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان، محمد اللہ شامل ہیں جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈز اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے