واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے  دوGB  سے بڑے ڈیٹا یا فائلوں کو ایک فون سے دوسرے فون منتقل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کر دی ہے۔ واٹس ایپ کی یہ ایک بہت ہی اہم پیش رفت ہے اس میں ویڈیوز، وائس مسیجزاور دستاویزات بھی ہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے اس کی خبر ایک ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو پر دی گئی تھی جو کہ واٹس ایپ کی بیٹا ورژن کی خبروں کو سامنے لاتی ہے، اسی ویب سائٹ کے مطابق سب سے پہلے یہ سہولت جنوبی امریکا کے صارفین کو دی گئی ہے تاہم دیگر ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ کینیڈا کے بھی کچھ صارفین اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹنگ بیک وقت اینڈرائید اور آئی او ایس دونوں سافٹ ویئر پر شروع کی گئی ہے۔ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ جی میل میں فائل بھیجنے کی گنجائش صرف 25MB ہے تو اس لحاظ سے واٹس ایپ کا یہ اقدام قابل ستائش ہےجو کہ جی میل سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ ہے جو ایک کلک پرآسانی سے ٹرانسفر کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے