غزہ کیلئے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ غزہ کے لیے روانہ کردی گئی۔ امدادی سامان پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کیا گیا۔ یہ چوتھی امدادی کھیپ تقریباً 20 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

امدادی سامان میں طبی سامان، خشک کھانے کی اشیاء اور حفظانِ صحت کی کٹس شامل ہیں۔ یہ خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر اردن پہنچے گی جہاں اردن میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے جس کے بعد اسے تقسیم کے لیے غزہ روانہ کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ خارجہ نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔وزیرِ خارجہ نے جنوبی افریقا کے کیس کی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جارہا ہے جو بہت جلد بھیجی جائے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے