انوارالحق کاکڑ

انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے تحفظات کے حوالے سے فورم موجود ہیں، کورٹ کی عزت اور احترام سب کو کرنا چاہیے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے، حکومتی سطح پر لاپتا افراد کے لواحقین سے بات چیت ہوئی۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بنائے گئے ہیں، تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے۔

عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے