مریم اورنگزیب

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، اب معاشی قوت بنائیں گے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، اب معاشی قوت بنائیں گے۔ نہ جھکے تھے نہ کبھی کسی کے آگے جھکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روز کی تقریبات کا اعلان کیا ہے۔ قیام پاکستان کے 75 سال ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر منایا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا، 28 مئی 1998 قومی افتخار اور قومی مفادات کی خاطر کبھی نہ جھکنے کی عظیم تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تعلیمی اداروں میں طلبہ اور نوجوانوں کو خاص طور پر تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے