ایاز صادق غلام مصطفی شاہ

ایاز صادق اسپیکر، غلام مصطفی شاہ ڈپٹی قومی اسمبلی اسپیکر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمران اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے غلام مصطفی شاہ کو نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ایاز صادق کو مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلام مصطفیٰ شاہ امیدوار برائے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی طرف سے اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری نے چارٹر برائے معیشت اور انتخابی و عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد کی تجاویز پیش کیں۔

اعلامیہ کے مطابق آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی وفد کے ہمراہ، بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عشائیہ میں شرکت کی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی اے پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مگسی، مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین، صدر آئی پی پی عبد العلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے