اعظم نذیر

انتخابی نتائج کے حوالے سے ایک جماعت کو زیادہ تحفظات ہیں مگر کے پی میں ڈھول بجا رہی۔ اعظم نذیر تارڑ

لاہور (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے ایک جماعت کو زیادہ تحفظات ہیں مگر کے پی میں ڈھول بجا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں اکثریتی لیڈر شپ موجود تھی، نوازشریف مشاورت کے قائل ہیں، آج بھی مشاورت کا طویل سیشن ہوا ہے، ایم کیو ایم کا خیرسگالی کا دورہ اور ملاقات تھی، پنجاب میں اس وقت سادہ اکثریت کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ساری قوم نے دیکھا 8 فروری کو الیکشن کیسے ہوئے، شور مچایا جارہا ہے، عدالتوں میں جانے کا کہا جا رہا ہے۔ تحفظات تو ہمیں بھی ہیں لیکن ہم نے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو جہاں سے مینڈیٹ ملا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں، شور مچانے والے کے پی کے نتائج پر تو خاموش ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ واحد اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، ہم نے 6 سے 7 حلقے اپنے اتحادیوں کیلئے چھوڑے تھے، قومی اسمبلی میں اس وقت کے نتائج قوم کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چاند پر پاکستانی مشن بھیجنے پر صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے