یہ میری پہلی شادی ہے، عادل درانی نے خاموشی توڑ دی

(پاک صحافت) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان درانی نے اپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹ کیا تھا کہ عادل خان درانی نے بگ باس 12 سے شہرت پانے والی سومی خان سے دوسری شادی کرلی۔

عادل درانی کی جانب سے ابتدا میں تو اس خبر پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے بعد میں اس پر لب کشائی کردی۔ عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ انکی یہ دوسری نہیں بلکہ پہلی شادی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اور انکی اہلیہ اس وقت بنگلور میں ہیں جبکہ وہ شادی سے متعلق باضابطہ اعلان ممبئی پہنچنے کے بعد کریں گے۔

ساتھ میں عادل درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس معاملے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ خیال رہے کہ عادل خان درانی کی شادی سے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہوں نے رواں ماہ کی ہی دو تاریخ کو شادی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے