مراد علی شاہ

ہر لحاظ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی کو بڑھائیں، میں چاہتا ہوں ہر لحاظ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر کراچی میں امن امان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ڈی آئی جی مقدس حیدر، ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیقی، ڈی ایس پی قیصر شاہ، انسپیکٹر عابد حسین، سب انسپیکٹر غلام رسول، ہیڈ کانسٹیبل طارق صمد، خاور یوسف، لیڈی پولیس کانسٹیبل عریشا ناز اور دیگر پولیس افسراں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ میں چھاپہ مار کر دو مغویوں کی بازیابی پر پولیس کو شاباش دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولیس نے بلدیہ میں چھاپا مار کر عبداللّٰہ اور شاہد کو کل بازیاب کروایا، پولیس نے صابر عنایت رحمٰن، حیات علی اور وحید اللّٰہ زخمی حالات میں گرفتار کیا۔

مقدمے کے مطابق اغوا کاروں نے شاہد اور عبداللّٰہ کو اٹلی بھیجنے کے بہانے بلایا اور اغوا کیا، اغوا کے بعد نوید اختر نے کال کر کے تاوان کا مطالبہ کیا، پولیس نے کارروائی کر کے مغویوں کو بازیاب کروایا، یہ اغوا کاروں کا گروپ ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ وہ گروپ اصل میں پاکستانی ہے لیکن باہر بیٹھ کر کراچی میں کرائم کرواتے ہیں، ہم نے گروپ کی شناخت کی ہے اور جلد ان کو گرفتار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے