رانا ثناءاللہ

پنجاب میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے جو کہ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے جو کہ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، آرٹیکل 130 شق 7 کے مطابق گورنر کو حق حاصل ہے کہ وہ جب چاہے وزیر اعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کے آرڈر جاری کرنے کے بعد اگر اس آئینی عمل میں رخنہ ڈالا جائے یا اس سے انکار کیا جائے تو گورنر وفاقی حکومت کو خط لکھے گا اور وزیراعظم صدر پاکستان کو گورنر راج لگانے کی ایڈوائس کریں گے، جبکہ صدر آئینی طور پر وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل درآمد کا پابند ہے، ایسی صورت میں پہلے 2 ماہ کیلئے گورنر راج لگے گا جبکہ دوبارہ ریزولیشن ہونے پر 6 ماہ کیلئے گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے