مولانا فضل الرحمن

عمران خان کچھ بھی کرلے اب حکومت کا بچنا ممکن نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب عمران خان کچھ بھی کرلے مگر حکومت کا بچنا ممکن نہیں۔ چھبیس مارچ کا لانگ مارچ وفاقی حکومت کو بہا لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ایسے گھناونے اقدامات حکومت کو گھر جانے سے بچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ذریعے اپوزیشن رہنماوں کو نشانہ بناکر جعلی حکمران اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ سے گھبرا کر اپوزیشن کو نشانہ بنارہے ہیں اور نیب کو ہمارے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ نیب حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے لیکن پھر بھی جعلی حکومت کسی صورت نہیں بچ پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے