ٹیلی گرام

ٹیلی گرام میں ویڈیو اور آڈیو میسجز کیلئے ویو ونس فیچر متعارف

(پاک صحافت) معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام میں واٹس ایپ کے ایک مقبول فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیلی گرام صارفین اب ایسے ویڈیوز اور آڈیو میسجز بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھے یا سنے جانے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹیلی گرام میں ستمبر 2023 میں ویو ونس فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت تصاویر کو ہی اس فیچر کے تحت بھیجا جاسکتا تھا مگر اب ویڈیو اور وائس میسجز کو بھی اس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین ویڈیو یا آڈیو میسج ریکارڈ کرنے کے بعد ویو ونس آئیکون پر کلک کریں گے تو پھر اس میسج کو ایک بار دیکھنا ہی ممکن ہوگا۔

اس کے علاوہ ٹیلی گرام میں وائس اور آڈیو میسج کو ریکارڈ کرنے کے دوران پوز (pause) اور پلے کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اسی طرح ٹیلی گرام صارفین اب یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ون آن ون چیٹس میں کسی فرد نے ان کے میسجز کب دیکھیں۔ البتہ آپ سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو ٹرن آف کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے