شمالی وزیرستان، شہید ہونے والے میجر اور سپاہی کی نماز جنازہ ادا

وزیرستان (پاک صحافت) گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر اور سپاہی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عامر عزیز شہید اور سپاہی محمد عارف شہید کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام،سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے