الیکشن کمیشن

شہبازگل کے الزامات بے بنیاد ہیں کسی بھی پولنگ ایجنٹ کو باہر نہیں نکالا۔ ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ کسی بھی پولنگ ایجنٹ کو باہر نہیں نکالا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشن 46 پر خاتون پولنگ ایجنٹ تاحال پہنچی ہی نہیں ہیں اور کسی بھی اسٹیشن سے کسی ایجنٹ کو باہر نہیں نکالا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مرد پولنگ سٹیشنز پر مرد پولنگ ایجنٹس بیٹھتے ہیں جبکہ عورتوں کے پولنگ سٹیشنز پر خاتون پولنگ ایجنٹس بیٹھتی ہیں۔ پولنگ سٹیشن 44 پر پی ٹی آئی کے امیر بخش پولنگ ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن 46 پر تاحال پی ٹی آئی کی خاتون پولنگ ایجنٹس نہیں پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے