رانا ثناءاللہ

عمران نیازی اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کے بعد اب ایک نیا جھوٹ سامنے لاچکے ہیں۔ عمران نیازی اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنارہے ہیں، جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہے تو اسے وزارت داخلہ سے فی الفور شئیر کریں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہے، اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر ایک جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے، اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے