مسافر

بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پابندی بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے تمام  مسافروں پرلگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھارت سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگادی۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں بھارت سے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی اور بھارت کو دو ہفتے کیلئے کیٹیگری سی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پابندی بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پرلگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے