عطا تارڑ

امریکا میں کانگرس کمیٹی کی سماعت پی ٹی آئی کی سازش سے ہوئی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کانگرس کمیٹی کی سماعت پی ٹی آئی کی سازش سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے میں سائفر لہرا کر اپنی حکومت جانے کو امریکی سازش قرار دیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی جھوٹ بول رہے تھے، ڈونلڈ لو نے سائفر کیس کی سازش کو جھوٹ قرار دیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے درخواستیں دے کر کانگریس کی ہیرنگ کروائی۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست چمکانے اور سیاسی مفادات کے لیے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا گیا۔ کانگریس کمیٹی میں جھوٹ کی سخت سزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا، سائفر کی سماعت ہائی کورٹ میں بھی چل رہی ہے، سائفر کیس میں پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ دیا گیا، سائفر کیس ایک سازش تھی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سزا دی گئی۔ یہ کانگریس کمیٹی میں امید سے گئے مگر انجام قوم کے سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے