فائیٹر

اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اسلامی مزاحمتی تنظیموں کے جوابی حملے

پاک صحافت عراقی مزاحمتی تنظیموں نے مصیبت زدہ فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں کامیاب حملے کیے ہیں۔

عراقی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے بھی اسرائیلی بندرگاہ ایلات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز مادو کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کئی اسرائیلی فوجی اہداف پر میزائل داغے ہیں۔

صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے 7 اکتوبر سے غزہ کے مظلوموں کا قتل عام کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج اب تک غزہ میں 31 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر چکی ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

1948 میں اسرائیل کے غیر قانونی قیام کے بعد سے یہ حکومت مختلف سازشوں کے تحت فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ان کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے