نظام شمسی

ماہرینِ فلکیات نے زمین کے دوسرے ’ٹروجن سیارچے‘ کو دریافت کرلیا

کراچی (پاک صحافت) ماہرینِ فلکیات نے زمین کے دوسرے ’ٹروجن سیارچے‘ کو دریافت کرلیا ہے۔  ماہرین کے مطابق  ٹروجن سیارچے اُسی مدار میں گھومتے ہیں جس میں سیارے گردش کرتے ہیں۔ لیکن تصادم اس لیے نہیں ہوتا کیوں کہ ایک ایسی جگہ پر ہوتے ہیں جہاں پر کشش ثقل کی طاقتیں سیارچے کو سیارے کی رفتار میں چکر پورا کرنے دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دریافت ہونے والا 2020 XL5 1800 فِٹ چوڑا ہے اور مستقبل کا فلائی بائی مشنز کا اہم امیدوار ہے، جب خلاء باز بالآخر چاند اور بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے آگے چلے جائیں گے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ زمین سے قریب اور بھی ٹروجن سیارچے ہوں گے جنہیں ابھی تک دریافت نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیارچے اس لیے اہم ہوتے ہیں کہ ماہرین کو توقع ہوتے ہیں کہ ان کے مخصوص مدار نظامِ شمسی کے ابتداء پر روشنی ڈالیں گے اور یہ کیسے یہاں تک پہنچی۔ یہ سیارچہ سب سے پہلے 12 دسمبر 2020 کو دریافت کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے