پیپلزپارٹی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین آئندہ انتخابات چوری کرنے کی سازش ہے۔ پیپلزپارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو آئندہ انتخابات چوری کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے سلیکٹر اور سلیکٹڈ آئندہ انتخابات کو چوری کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے نام پر بل لایا گیا ہے۔

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر آئندہ ہونے والے انتخاب میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ میری تصور کی آنکھ اس سازش کے تحت 18 ویں ترمیم رول بیک ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس سازش کو بھانپ لیا ہے اور اس سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے