مریم نواز

فیض حمید کی باقیات آج بھی اداروں میں موجود ہیں۔ مریم نواز

سرگودھا (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی باقیات آج بھی مختلف اداروں میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ کا ٹولہ ملک کے حالات کا ذمہ دار ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ٹولے کا سرغنہ ہے، فیض حمید نے کہا تھا نوازشریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے، اس کو کٹ ٹو سائز کرنا پڑے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 2014 کا دھرنا ناکام ہوگیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، جنرل فیض کو آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی، جب مارچ ناکام ہوا تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کا کیس میرے پاس لے کر آؤ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو ایک گھوڑا چاہیے تھا جو گھڑی چور عمران خان کی صورت میں ملا، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن فیض حمید کی باقیات ہیں، فیض حمید کی باقیات آج بھی موجود ہیں، جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو سازشیوں نے عدلیہ سے جج اٹھالیے، عمران خان کو سادھو بنا کرپیش کیا، عمران خان سازشیوں کا فرنٹ مین اور ازلی فتنہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے