صدر عارف علوی

صدر مملکت کیجانب سے سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ایران کی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایران کے نئے منتخب ہونے والے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام مبارکبادی خط لکھا ہے۔ جس میں انتخابات میں کامیابی پر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یاد رہے کہ جمعے کے دن ہونے والے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کامیابی حاصل کرکے ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے