انجم عقیل خان

تبدیلی سرکار عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔ رہنما ن لیگ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا موجب بننے والی تبدیلی سرکار عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی سب سے نااہل ترین حکومت ہے۔ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی چھپانے کے لئے مہنگائی و غربت کا الزام آئی ایم ایف پر ڈال رہی ہے۔

ن لیگ کے رہنما انجم عقیل خان کا مزید کہنا ہے کہ صرف نوے دنوں میں نیا پاکستان بنانے کے دعوے کرنے والوں کو ایک ہزار دن ہوگئے ہیں لیکن نیا پاکستان کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ عمران نیازی نے قوم سے ایک کروڑ نوکریوں سمیت اور بھی وعدے کئے تھے۔ لیکن اب تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں جدوجہد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے