اسمارٹ بس

عجمان کے ساحل پر پبلک ٹرانسپورٹ کی پہلی خودکار بس چلانے کا اعلان

دبئی (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات کی اسپیشلسٹ کمپنی ایون نے عجمان کے ساحل پر پبلک ٹرانسپورٹ کی پہلی خودکار بس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ایون کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ خود کار بس عجمان کورنیش پر فیرمونٹ ہوٹل اور کورل بیچ کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ امارات ہی نہیں پورے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی پبلک بس سروس ہو گی۔ کمپنی کے مطابق مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بس کو ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں ’وی ٹو ایکس‘ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ سسٹم سہ جہتی کیمروں سے لیس ہے جوانٹرنیٹ کے ذریعے ریمورٹ سیلز سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ بس میں اسمارٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے۔ یہ ٹریفک سگنلز سے ملنے والی معلومات کے ذریعے بس کے اطراف ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔ بس پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ٹریک کے قریب آنے پر سگنل جاری کرتی ہے۔ اس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے۔ یہ بس کاربن فری ہے۔ کمپنی کے مطابق وہیل چیئر کو بس پر چڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے