مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد  (پا ک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں مخالفین کی تعداد 172 اور ہماری 177 ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چار سال دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ، منحرف ارکان نے پی ٹی ائی کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انحراف کیا۔ ایک ہفتے پہلے تک عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ منحرف ارکان الیکشن کمیشن کو فیصلہ چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، عثمان بزدار اصل میں وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں،اصل وزیر اعلیٰ فرح گوگی تھی، آج تحریک انصاف پنجاب میں 25 ارکان سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے ملک میں معیشت کی تباہی کے خلاف ووٹ دیا۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال سے نہیں آیا ،منحرف ارکان کا فیصلہ ایک ماہ میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے