بری خبر

برطانیہ سے آئی پاکستانی مسافروں کیلئے بری خبر

لندن (پاک صحافت) دنیا میں ایک بار کورونا وائرس کی نئی لہر چل نکلی ہے اسی سلسلہ میں برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستانی مسافروں کیلئے اہم اعلان کیا ہے اور وہ اعلان پاکستانی مسافروں کے لئے ایک بری خبر ہے اس اعلان میں برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستانی مسافروں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 9 اپریل سے برطانیہ میں شروع ہونے والی سفری پابندیوں میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد سرحدی حدود میں داخلے کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا، لہذا آج یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ صرف انگلینڈ اور آئرلینڈ کے شہریوں اور برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والے افراد کو برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر وہ برطانیہ آمد سے 10 روز قبل پاکستان میں مقیم رہے ہوں گے تو مسافروں کو لازمی طور پر 10 روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور اس قیام کی ادائیگی بھی خود کرنی ہوگی، انہوں نے بتایا کہ 9 اپریل یعنی جمعے کی صبح 4 بجے سے ان اقدامات کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ 14 دسمبر 2020 کو کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی، جسے کووڈ 19 کی تیز رفتار پھیلاؤ سے منسلک کیا گیا تھا۔

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کو اس نئی قسم سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دسمبر ہی میں یہ قسم ایشیائی ملک ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور بھی پہنچ گئی تھی اور فروری میں وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان 92 ممالک میں شامل ہے جہاں کووڈ 19 کی برطانوی قسم پائی گئی ہے، لہٰذا لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے